ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ میں مریضہ کی وارڈ سے موٹر سائیکل پر منتقلی کی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)شیخوپورہ ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خاتون مریضہ کو موٹرسائیکل پر ایک سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شہر کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضہ کو اس کی وارڈ کے بیڈ سے اٹھا کر موٹر سائیکل پر لے جا یا جا رہا ہے ۔اس سارے واقعہ میں عملے کی مستعدی چیک کریں کہ موجود ہونے کے باوجود روکنا تو دور پوچھا تک نہیں کہ کون ہو؟کہاں لے جارہے کیوں لے جارہے کوئی اغوا کار تو نہیں؟
سوشل میڈیا صارفین کا کمنٹس میں کہنا ہے کہ اگر ایک بڑے سر کا ری ہسپتال میں عملے کی نااہلی اور نالائقی کے سبب کوئی بڑا حادثہ پیش آجا تا تو کون اس کا ذمہ دار ہو تا؟
شیخوپورہ ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خاتون مریضہ کو موٹرسائیکل پر ایک سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا فلمی سین
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 1, 2021
عملے کی مستعدی چیک کریں کہ موجود ہونے کے باوجود روکنا تو دور پوچھا تک نہیں کہ کون ہو؟کہاں لے جارہے کیوں لے جارہے کوئی اغوا کار تو نہیں؟@Dr_YasminRashid pic.twitter.com/wsUNqpSpFP
یہ بھی پڑھیں:صبا قمر اور ایمان سلیمان بھارتی سیریز کا حصہ بننے جا رہی ہیں؟ زی فائیو کے پروڈیوسر کا اہم انکشاف