قصور: برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالے ملزمان گرفتار

Oct 01, 2022 | 09:45:AM
قصور: برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالے ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 60 لاکھ مالیت کے زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

قصور پولیس کے ترجمان کےمطابق وحید نامی گینگ برقع پہن کر شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا تھا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیتا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان ڈیڑھ ماہ پہلے عارف نامی شہری کے گھر داخل ہوئے اور 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کےمطابق اسی گروہ نے خواتین کے بھیس میں کئی اور گھروں سے بھی 40 تولے سونا اور نقدی بھی لوٹی۔ ملزمان دن دیہاڑے گھریلو خواتین کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کرتے تھے۔