لاہور: گاڑی پر فائرنگ کرنے والا نوجوان سابق آئی جی کا بیٹا نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں سرعام گاڑی پرفائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کرنے والا نوجوان سابق آئی جی کا بیٹا نکلا۔
24 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 24 ستمبر کی شب ڈیفنس اے میں سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی کئی گاڑیوں کو اوورٹیک کرتی ہوئی کالے رنگ کی جیپ کے آگے رک جاتی ہے۔
سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ایک نوجوان نکل کر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگتا ہے، گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو جاتا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان واپس اپنی گاڑی کی طرف پلٹتا ہے اور گاڑی لے کر بھاگ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: قصور، برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنیوالے ملزمان گرفتار
زخمی نوجوان حشام علی کے مطابق ملزم نے گاڑی کے آگے گاڑی کھڑی کرنے سے روکنے پر فائرنگ کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تھانے میں ملزم کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام قاسم ہے اور وہ سابق آئی جی احسن محبوب کا بیٹا ہے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔