عالمی شہرت یافتہ جاپانی پہلوان انوکی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ جاپانی پہلوان انوکی انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 79 برس تھی اور علالت کے باعث کچھ عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
جاپانی میڈیا کے انوکی 4 بار رکن پارلیمنٹ رہے اور اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے، وہ جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور ان کے انتقال پر جاپان کی حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔
انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے، 1979 میں پاکستانی پہلوان زبیر عرف جھارا نے انہیں دنگل میں شکست دی تھی۔
انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی، وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔ انوکی نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔