(ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت میں مدرسے کے معلم نے 9 سالہ طالب علم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جس پر پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 9 سالہ عثمان گھر کے قریب چھوٹی پھاٹکی مدینہ مسجد مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا۔ مدرسے کے معلم ملزم عمران نے کم سن طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈے سے اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کا سر پھٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیے: حیدرآباد، کمسن بہن بھائی سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت
پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عثمان کے سر اور ماتھے پر گہرے زخم آئے ہیں جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔