(ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کیسز میں کمی آرہی ہے لیکن اموات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75 کیسز سامنے آئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 11 ہزار 7 سو 18 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فی صد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔