(ویب ڈیسک) چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی ریڈ کراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں۔
چینی سفارتخانے نے پاکستان میں سیلابی صورتحال سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
خیال رہے چین نے سیلاب زدگان کے لئے 64 کروڑ 41 لاکھ یو آن (90.2 ملین ڈالر) امداد دی۔ چینی حکومت کی جانب سے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی۔ چینی عوام نے 125 ملین، سفارتخانہ 17 ملین اور ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔