(ویب ڈیسک) معاروف فوڈ چین میکڈونلڈز نے اپنےبڑی عمر کے صارفین کے لئے بھی اپنا مشہور "ہیپی میل" متعارف کروانے کا اعلان کردیا جس میں بڑوں کے لئے کھلونے بھی ہونگے۔
میکڈونلڈز کے مطابق یہ ہیپی میل باکس بچپن میں ہیپی میل کھانے سے لطف اندوز ہونے کی یاد سے متاثر ہے۔ باکس کا باہر کا حصہ رنگین ہے ۔"ہیپی میل" میں بڑوں کے لئے کھلونے بھی ہونگے۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ "ہیپی میل" 3 اکتوبر سے تمام میکڈونلڈز پر دستیاب ہوگا۔
میکڈونلڈز نے اس سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "یاد رکھیں کہ آپ "ہیپی میل" کھانے کے لیے کبھی بھی بوڑھے نہیں ہونگے۔