آڈیو لیکس کی تحقیقات: پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس: عمران خان پر ایک بار پھر جرمانہ عائد
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ انکوائری کمیشن وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے انکوائری کرے، اعظم نزیر تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی انکوائری کی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ آڈیو لیکس میں درخواست گزار کو سیاست سے دور رکھنے کیلئے سازش کی گئی، ان آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزار کو ٹارگٹ کیا گیا، حکومتی وزرا نے سازش سپیکر اور قومی اسمبلی کے سیکریٹری کے تعاون سے تیار کی۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ آڈیو لیکس کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ تسلیم کر چکے ہیں، نئی صورتحال پیدا ہونے سے قبل عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل نوٹس لے، آڈیو لیکس کی انکوائری کر کے شہباز شریف اور کابینہ کیخلاف کرمنل کاروائی کی جائے۔