(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے.
وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں اور ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں،حیدر علی کو طبعیت ناسازی کے باعث گزشتہ روز میچ کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا،ہسپتال میں ان کا میڈیکل جائزہ لینے کے بعد ہسپتال سے واپس ہوٹل پہنچا دیا گیا۔