انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین میں پہلی خاتون جنرل سیکرٹری کی تقرری

Oct 01, 2022 | 12:45:PM

 (ویب ڈیسک) دورین بوگدن مارٹین کو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی پہلی خاتون جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین، اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے جو سائنس اور تحقیق کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
آئی ٹی یو کے انتخابات میں بوگڈن مارٹین نے اپنے روسی حریف راشد اسمیلوو کو 114 ووٹس سے شکست دی۔ بوگڈن کا کہنا تھا کہ چاہے وہ آج کی نسل ہو یا آئندہ آنے والی نسل ہو یہ ہمارا فرض ہے کہ انہیں سائنسی ترقی اور تحقیق کے حوالے سے قدرے مستحکم پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔

 
جیت کے بعد ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو آج موسمیاتی بحران، خوراک کے مسائل اور جنسی عدم مساوات جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن کے حل کے لیے آئی ٹی یو تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

مزیدخبریں