اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، ملکی معاشی استحکام پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملاقات کی جس میں ملکی معاشی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں معیشت کی بڑھوتری کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
یاد رہے گزشت روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنائی۔ انہوں نے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہو لٹر ہو گئی، مٹی کا تیل 10 روپے 19 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی۔