(24 نیوز) کسان اتحاد کے حکومت کے ساتھ مذاکرات مسلسل ناکام ہونے کے باعث، کسان اتحاد کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھرنے میں شریک متعدد کسانوں کی طبیعت ناساز ہے، تین روز سے کھلے آسمان تلے رہنے والے کسانوں کی قوت مدافعت جواب دینے لگی ہے۔
میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے علی نامی کسان کی طبیعت بگڑنے پر اسے پمز منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین کسان اتحاد یونین نے حکومت کوآج تک کی وارننگ دیتے ہوئے کہاتھاکہ میں نے کسانوں سے آج رات کا وقت لیا ہے،کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جا کے مریں گے۔