بلوچستان یونیورسٹی میدان جنگ میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا جس کے باعث متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا۔ انٹری ٹیسٹ طریقہ کار تبدیل کرنے پر طلباء کی جانب سے احتجاج کیا گیا، احتجاج کرنے سے جب
پولیس کی جانب سے روکا گیا تو طلباء اور پولیس آمنے سامنے ہوگئے جس میں طلباء کی جانب سے پتھراو اور پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔لاٹھی چارج سے کئی طلباء زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
Quetta Police have arrested several students at University of Balochistan when they were protesting against the illegal entry test pattern. Several students are wounded. pic.twitter.com/zNos6oodaU
— Uzair Nizar Baloch (@Uzairbaloch52) October 1, 2022
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 25 سے زائد طلباء کو گرفتار کرلیا جس کےبعد طلباء نےسریاب روڈ پر دھرنا دےدیااور روڈ بند کردی۔ روڈ بند ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔