موبائل کا استعمال ڈیپریشن اور دوسرے امراض میں اضافے کا باعث

Oct 01, 2022 | 13:59:PM

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بنا تصدیق کے پھیلائی جانے والی خبروں سے صارفین میں ڈیپریشن کا مرض بڑھنے لگا۔ ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال سے دل کے امراض میں 80 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور بچوں میں بھی بیماریوں کی شرح میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ 

محققین کا کہنا ہے کہ جب بھی صارف ساشل میڈیا پر کوئی ایسی خبر دیکھتے ہیں جو ذہنی دباؤ  اور خوف پیدا کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں ان کی دل اور دماغ کی شریانوں میں سوجن ہو جاتی ہے جس سے خون کے بہاؤ میں رکاوٹ آتی ہے جو دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کو جنم دیتا ہے۔

سوشل میڈیا کے استعمال سے بچوں میں بھی امراض قلب کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ محققین نے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کو سوشل میڈیا اور موبائل فون سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ 

مزیدخبریں