نیب قانون میں نئی ترمیم کے تحت پی ٹی آئی سینیٹر کو بھی ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیب قانون میں نئی ترمیم کے تحت پی ٹی آئی کے سینیٹر کو بھی ریلیف مل گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالقادر کیخلاف ریفرنس بھی نیب کو واپس کر دیا گیا۔ عبدالقادر ورکرز ویلفئیر بورڈ کرپشن ریفرنس میں ملزم نامزد تھے۔ عبدالقادر سابق سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ افتخار رحیم کے شریک ملزم تھے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
واضح رہے نیب کو ترمیمی ایکٹ کے تحت 60 سے زائد ریفرنسز واپس کیے جا چکے ہیں۔