غیر ملکی ڈگریوں کا قانونی درجہ، پالیسی منظور

Oct 01, 2022 | 14:42:PM
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی میں غیر ملکی ڈگریوں کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا گیا
کیپشن: ایچ ای سی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی میں غیر ملکی ڈگریوں کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا گیا۔ نئی حکومتی پالیسی کے مطابق وزیر تعلیم نے پیر کو نجی یونیورسٹیوں کو غیر ملکی ڈگریاں جاری کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  


حکومت نے نجی اداروں میں وابستہ غیر ملکی اداروں سے ڈگریاں جاری کرنے کی پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔  وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کیے جانے والے خط کے مطابق نجی ادارے غیر ملکی تعلیمی اداروں سے معاہدے کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ لاہور سمیت ملک بھر کی 80 نجی یونیورسٹیاں اس حکومتی پالیسی سے مستفید ہوں گی۔ 

یہ بات زیر غور ہے کہ غیر ملکی تعلیمی اداروں کے  ساتھ حکومتی شرائط صرف سرکاری یونیورسٹیوں پر لاگو ہوں گی۔