(24 نیوز) اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کو 6 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیب قانون میں نئی ترمیم کے تحت پی ٹی آئی سینیٹر کو بھی ریلیف مل گیا
شہباز گل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا جج مقرر کر دیئے گئے جبکہ کیس کی سماعت میں شہباز گل عدالت سے غیر حاضر رہے۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کو 6 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
شہباز گل کے خلاف پولیس چالان سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس چالان پر ٹرائل کے لیے شہباز گل کی طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے شہباز گل کو 6 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔