(24 نیوز ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے تعلقہ سکرنڈ کے قریب سیلاب سے متاثر گاوَں مستی خان چانڈیو کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود خواتین کے ساتھ گھل مل گئیں، متاثرین کے مسائل بھی معلوم کیے ۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بحرانوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں ،کیونکہ خواتین اور بچے سب سے زیادہ کمزور ہوتے ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کیمپوں میں رہائش کے دوران اور اس کے بعد ہمیں خواتین اور بچوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے ۔