بنی گالہ پر چھاپہ پڑنا چاہئے : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور(24 نیوز)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایکس،وائے زیڈ تم ہو،میر جعفر ،میر صادق اور جانور بھی تم ہو ،مجھے اپنی جماعت اور حکومت سے بھی گلہ ہے کہ انہوں نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔آڈیولیک عمران خان اور اس کے کوچ کی کارستانی ہے،میاں نواز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔
آڈیولیکس سے ثابت ہوگیاکہ اس ملک سے کتنابڑاکھیل کھیلاگیا،مسلم لیگ ن کسی آڈیومیں ملک کے خلاف کوئی چیزسننے کونہیں ملے گی ،مسلم لیگ ن پاکستان کی سلامتی اور مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتی ،سازش کسی اور نے نہیں فارن فنڈڈ عمران خان نے کی ۔سازش میں اعظم خان اور شاہ محمود قریشی بھی ملوث ہیں ،عمران خان نے جوکھیل کھیلا وہ سازش سے بھی بڑاہے،عمران خان کواس سازش پراپنے ورکرزاور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
عمران خان کواس سازش پراپنے ورکرزاور قوم سے معافی مانگنی چاہیے،عمران خان نے پاکستان کی سالمیت اور نیشنل سیکورٹی کیخلاف سارش کی ،عمران خان نے پاکستان کی سالمیت اور نیشنل سیکورٹی کیخلاف سارش کی ،عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کیخلاف بھی سازش کی ، آپ نے جعلسازی کی اور سائفر بدلا، قومی سلامتی کے معاملے پر عمران خان کھیلنے کی باتیں کرتارہا، فارن فنڈنگ میں عمران خان نے ملک دشمنوں سے کروڑوں روپے لئے،عمران خان خودپسندی کاشکار ہے۔
عمران خان ملک کوسری لنکابنانے کی سازش کرکے گیا،عمران خان نے جاتے جاتے پاکستان کے آئین سے بھی کھلواڑ کیا،عمران خان نے جاتے جاتے پاکستان کے آئین سے بھی کھلواڑ کیا،ماضی میں وزرائے اعظم پھانسی پر چڑھ گئے ،جلاوطن ہوئے لیکن ملک کے خلاف نہیں بولے،جس طرح ٹرمپ کے گھرپر چھاپہ ماراگیابنی گالا پر بھی چھاپہ ماراجاناچاہئیے۔
انہوں نے کہا ہے عمران خان ایکس،وائے زیڈ تم ہو،میر جعفر ،میر صادق اور جانور بھی تم ہو۔مجھے اپنی جماعت اور حکومت سے بھی گلہ ہے کہ انہوں نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ،قانون کے ہاتھ اس کے گریبان تک کیوں نہیں پہنچتے،اس نے آئین توڑا ،ملک کا مال بیچا ،پاکستان کا دفتر پاکستان کے خلاف استعمال کیا ،یہ افواج پاکستان میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔حکومت سے گلہ ہے کہ عمران خان آج بھی آزاد گھوم رہاہے۔کیوں قانون کے ہاتھ عمران خان کے گریبان تک نہیں پہنچتے؟آڈیونے ثابت کی میر جعفر بھی تم ہواور میر صادق بھی تم ہو۔
عمران خان پر فرد جرم کی ایک طویل فہرست ہے:نائب صدر ن لیگ
مریم نواز کے عمران خان پر وار pic.twitter.com/WpPGOfmgtP
— 24 News HD (@24NewsHD) October 1, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالا میں چھاپہ مار کر سائفر برآمد کیاجائے،فارن فنڈنگ لینے اور آئین توڑنے کے باوجود وہ آج بھی آزاد گھوم رہاہے،جوسازش کہیں تھی ہی نہیں اس کی آڑ میں عمران خان نے افواج پاکستان پر تنقید کی،بنی گالاپر چھاپے سے پتہ چلے گاسائفر کہاں گیا،جوسازش کہیں تھی ہی نہیں اس کی آڑ میں عمران خان نے افواج پاکستان پر تنقید کی،ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر پر اس نے افواج پاکستان میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی،عمران خان پر فرد جرم کی ایک طویل فہرست ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران کہتے ہیں امریکہ کا نام نہ لو آزادی چاہئیے غلام نہیں ہیں ،نام لے دیا تو اس کے بعد پچیس ہزار ڈالر پر لابنگ فرم امریکہ سے حاصل کرلی تاکہ تعلقات عمران خان کے ساتھ بہتر ہو جائیں، لابنگ فرم میں کہا جا رہا ہے بچہ سے غلطی ہو گئی ہے اس معاف کر دیں،باہر امریکہ کے خلاف نعرے لگواتا ہے اندر کہتا ہے نام نہ لینا، زیبا جج کو للکارا بدتمیزی کی پھر کہتا غلطی ہو گئی ہے معاف کر دیں، جج زیبا خود وہاں موجود نہیں تھیں کیونکہ انکے گھر والوں نے کہا ہوگا کہ بدتمیزشخص آ رہا ہے،بہت سے منتخب وزیراعظم اور ڈکٹیٹرز آئے لیکن غداری کا وہ لیبل عمران خان کے ماتھے پر لگا جو پہلے کسی پر نہیں لگا، جو غداری و بدنامی کا داغ عمران خان پر لگا کسی کے حصے میں نہیں آئی۔نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کئے تو دھمکیاں و لالچ دیں سائفرز بھی آئے ہوں گے جو انہوں نے دھماکے کئے اسے کہتے ہیں ایبسلوٹلی ناٹ۔
سائفر وزیراعظم ہائوس سے غائب ہوگیا جس طرح ٹرمپ گھر چھاپہ سے حساس ڈاکو منٹ ملے بنی گالہ میں بھی ریڈ ہونا چاہئیے وہاں سے سائفر کی کاپی اصل خط وہیں سے ملے گا، سائفر کی آڑ میں ملک سے گھنائونی سازش کی یہ ملک قذافی اسٹیڈیم نہیں جیتا جاگتا ملک ہے ،سازش کی آڑ میں جو نہیں ہوئی شہدا کو تنقید کا نشانہ بنایا شرم آنی چاہئیے،لاکھ اختلافات کسی سے ادارے سے ہو سکتے ہیں لیکن جان و خون کے نذرانے دئیے جھوٹی سازش بنائی،حکومت سے یہ نہیں کہہ رہی اس پر چرس یا ہیروئن نارروال کمپلیکس کا مقدمہ بنا دو کہہ رہی آئین توڑا فارن فنڈنگ غیر مستحکم کرنے کےلئے کی ہے ،عمران خان ہمارا لاڈلہ نہیں ہے ہوگا کسی اور کا لاڈلہ۔
جس دن عمران خان کی گرفتاری کافیصلہ ہواوہ پشاور بھاگ گیا: رانا ثنا اللہ
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف ن لیگ تنہافیصلہ نہیں کرسکتی ،عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کا ریفرنس پارلیمنٹ کی منظوری سے دائر کیاجائےگا، جس دن عمران خان کی گرفتاری کافیصلہ ہواوہ پشاور بھاگ گیا۔ضمانت قبل از گرفتاری کی وجہ سے عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوسکی ۔
عمران خان نے ترقی کرتے پاکستان کوبھکاری بنادیا: اسحاق ڈار
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آڈیولیکس میں سائفر کاپول کھل گیا،آڈیولیکس نے عمران خان کاچہرہ بے نقاب کردیا،عمران خان پاکستان کوختم کرنے کی سازش پر عمل پیراہے،کسی ملک میں نیشنل سیکورٹی بریچ کرنے کی اجازت نہیں ۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے سائفر چوری ہوناسنگین معاملہ ہے، عمران خان نے اپنے اقتدار کے خاتمے کونام نہاد سازشی بیانئے سے جوڑا،عمران خان نے سائفر کاسہارالیااور کہانی بنائی ،عمران خان نے ترقی کرتے پاکستان کوبھکاری بنادیا،چار پانچ ماہ میں عمران خان کاگند صاف نہیں ہوسکتاہے،سائفر کامعاملہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آگے بڑھائیں گے۔آنے والے دنوں میں مزیدخوشخبریاں ملیں گی ۔