اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالا ایک اور انصافی بہروپیا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر جعلی اکاﺅنٹ چلانے والا ایک اور انصافی بہروپیا دھر لیاگیا،سائبر کرائم قوانین کے تحت کم از کم 7 سال قید بامشقت کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ جعلی نکلا،اکاو¿نٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کےخلاف سرگرم تھا، پردہ اٹھا توسائرہ کے بجائے کامونکی، گوجرانوالہ کا میاں نعیم نکلا۔
نعیم نے 2019 سے اداکارہ کے نام پر اکاؤنٹ بنا رکھا تھا،معصوم فالوور سائرہ یوسف کو پی ٹی آئی کا نمائندہ سمجھتے رہے ،پی ٹی آئی کا جذباتی رکن سازشی پروپیگنڈہ میں بھرپور کردار ادا کرتا رہا،نعیم نے پکڑے جانے کے بعد فوری اعتراف جرم کر لیا،گھر والے بھی میاں نعیم کے بہروپ پر شرمندہ ہیں،سائبر کرائم قوانین کے تحت ملزم کو کم از کم 7 سال قید بامشقت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہوگیا