عمران خان پاکستان کوختم کرنے کی سازش پر عمل پیراہے، اسحاق ڈار کا الزام 

Oct 01, 2022 | 18:27:PM
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارم عمران خان، ترقی کرتے پاکستان، بھکاری بنا دیا،
کیپشن: اسحاق ڈار پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ عمران خان نے ترقی کرتے پاکستان کوبھکاری بنادیا،چار پانچ ماہ میں عمران خان کاگند صاف نہیں ہوسکتاہے، آنے والے دنوں میں مزیدخوشخبریاں ملیں گی ۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ آڈیولیکس میں سائفر کاپول کھل گیا، آڈیولیکس نے عمران خان کاچہرہ بے نقاب کردیا،آڈیولیکس سے واضح ہوگیاکہ ملکی مفاد کوداو¿ پر لگایاگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پاکستان کوختم کرنے کی سازش پر عمل پیراہے، کسی ملک میں نیشنل سیکورٹی بریچ کرنے کی اجازت نہیں ،ثابت ہوگیاکہ سازش ہم نہیں پی ٹی آئی نے کی تھی ۔
اسحاق ڈار کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم ہاؤس سے سائفر چوری ہوناسنگین معاملہ ہے،عمران خان نے اپنے اقتدار کے خاتمے کونام نہاد سازشی بیانئے سے جوڑا، عمران خان نے سائفر کاسہارالیااور کہانی بنائی ،سائفر کامعاملہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالا ایک اور انصافی بہروپیا گرفتار