عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری، بنی گالہ جانیوالے راستوں کو بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاتے ہی بنی گالہ جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے عمران خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ،وارنٹ گرفتار تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدے میں جاری کئے گئے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 506/504 لگی ہوئی ہے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 189/188 لگی ہوئی ہے، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کا نمبر 407 ہے۔مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی ۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاتے ہی پولیس نے بنی گالہ جانے والے راستوں کو بند کردیا،عمران خان چوک پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کوختم کرنے کی سازش پر عمل پیراہے، اسحاق ڈار کا الزام