کرپٹ گروہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا مرحلہ آن پہنچا ، عوام تیاری کریں،عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ کرپٹ اور مجرم گروہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا مرحلہ آن پہنچا ہے، بھرپور عوامی تائید و شرکت پاکستان کو غلامی و محکومی کے شکنجے سے آزاد کروانے کیلئے لازم ہے،بدترین مہنگائی، معاشی بربادی اور چوروں نے شکنجے سے نجات کیلئے عوام میدانِ عمل میں نکلنے کی تیاری کریں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کیخلاف تحریک انصاف کے فیصلہ کن لانگ مارچ کے حوالے سے بنی گالہ میں مرکزی قائدین کا اہم ترین مشاورتی اجلاس ہوا، جس کی صدارت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کی ،اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، مجرموں کو ملنے والے این آر او اور تازہ ترین آڈیو لیکس سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان کے زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر نہایت مفصل مشاورت ہوئی،اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے شرانگیزی اور تشدد کے امکانات پر بھی نہایت تفصیل سے غور کیاگیا،تاریخ کے اعلان کے بعد بیک وقت کئی ایک حکمت عملی نکات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیاگیا،حتمی تاریخ کے اعلان سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد اور گرد و نواح کے اضلاع کی تنظیموں کو بھرپور طریقے سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان پشاور ریجن اور فیصل آباد ڈویژنز میں بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ،چیئرمین عمران خان کی جانب سے ذمہ داران کو اہداف سونپ دیئے گئے ۔
عمران خان نے کہاکہ اشرافیہ کیلئے اور عوام کیلئے دوسرے قانون کی روایت ملک کو تباہی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے،قانون کی حکمرانی آگے بڑھنے کا واحد رستہ ہے،این آر اوز قانون کی حکمرانی کیلئے زہرِ قاتل، قوم پر مسلط بحرانوں کا حقیقی سبب ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کرپٹ اور مجرم گروہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا مرحلہ آن پہنچا ہے، بھرپور عوامی تائید و شرکت پاکستان کو غلامی و محکومی کے شکنجے سے آزاد کروانے کیلئے لازم ہے،بدترین مہنگائی، معاشی بربادی اور چوروں نے شکنجے سے نجات کیلئے عوام میدانِ عمل میں نکلنے کی تیاری کریں، عمران خان کاکہناتھا کہ ظالموں کو مزید مہلت نہیں دیں گے، جلد تاریخی لانگ مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کروں گا۔
مزید تفصیل پڑھیں: عمران خان پاکستان کوختم کرنے کی سازش پر عمل پیراہے، اسحاق ڈار کا الزام