عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نہ کرنا پچھتاﺅ گے ، اسد عمر کی دھمکی آمیز ٹوئٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نہ کرنا پچھتاﺅ گے ۔
عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نا کرنا. پچھتاو گے
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 1, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت کی پریس کانفرنس میں جھوٹ کا پلندہ سنایا گیا، حکومتی پریس کانفرنس پر تفصیلی جواب کلپ دیا جائے گا۔
حکومت کی پریس کانفرنس میں جو جھوٹ کا پلندہ سنایا گیا، انشاءاللہ اس کا تفصیلی جواب کل صبح پریس کانفرنس میں دیا جائے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 1, 2022
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ کمپنی کی مشہوری کیلئے ہے، ہم ابھی ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کریں گے، امید ہے وارنٹ گرفتاری معطل ہو جائے گا، ان کا کہناتھا کہ اگر ہمیں نوٹس ملتا تو ہمارے وکیل پیش ہو جاتے، نوٹس غلط ایڈریس پر چلا گیا یا جو بھی ہوا ہم اسے دیکھ رہے ہیں ، مقدمے میں سیون اے ٹی اے ہائیکورٹ ختم کر چکی ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے لوگ انشااللہ عمران خان کی گرفتاری ناکام بنائیں گے، ہم نے ابھی لانگ مارچ کا اعلان کیا ہی نہیں یہ کہا کہ کچھ دن میں اعلان کریں گے ، ان لوگوں کی ٹانگیں ابھی سے کانپنا شروع ہو گئی ہیں، لگتا ہے ان لوگوں کو بہت جلدی ہے گھر جانے کی تو ہم اعلان کر دیتے ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ 27 کلو میٹر کا ایریا ہے جس پر یہ حکومت کررہے ہیں، ایسی حرکتیں نہ کریں ورنہ ہم یہ 27 کلومیٹر ایریا ان کیلئے جیل بنا دیں گے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کے مستقبل کیلئے بہترین فیصلے کئے، دوسری طرف یہ چور ہم پر مسلط کردیئے گئے اور معیشت کا بیڑا غرق کردیا، ان لوگوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے اپنے کیسز ختم کرائیں
این آر او کے علاوہ کوئی مقصد نہیں یہ نوازشریف کا راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں ، ان لوگوں نے ہمیشہ اپنی تجوریاں بھری ہیں اور ملک کو لوٹا ہے ۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پہلے بھی کہا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے، عمران خان حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں، جاتی امرا اور ہاﺅس بھی پاکستان میں ہی ہے، رانا ثنا کو کہتا ہوں ریڈلائن کراس نہ کریں ہم بھی صبر سے کام لے رہے ہیں، رانا ثنا اللہ ریڈلائن کراس کریں گے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا،پولیس سے درخواست ہے سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹ گروہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا مرحلہ آن پہنچا ، عوام تیاری کریں،عمران خان