عمران خان پیش نہ ہوئے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد پولیس

Oct 01, 2022 | 21:25:PM
اسلام آباد پولیس, سابق وزیراعظم, عمران خان, پیش نہ ہوئے, گرفتار کیا جا سکتا ہے
کیپشن: اسلام آباد پولیس لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے بتایا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔ سابق وزیراعظم پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔
ترجمان کے مطابق عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ عوام سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹ گروہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا مرحلہ آن پہنچا ، عوام تیاری کریں،عمران خان