عمران خان کے وارنٹ کب جاری ہوئے؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا اہم بیان 

Oct 01, 2022 | 21:46:PM
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، جہانگیر خان جدون، حکومت، عمران خان، وارنٹ گرفتاری، کوئی تعلق نہیں
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون نے کہاہے کہ حکومت کا عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون کاکہناتھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ،اس مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونا روٹین کا معاملہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جمعہ کی صبح جاری ہوئے،ان کامزیدکہناتھا کہ عمران خان مقدمے میں حاضر نہیں ہوئے تھے، عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ ختم ہو چکی تھی،عمران خان سے کہا گیاہے وہ ٹرائل میں پیش ہوں وہ ٹرائل میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پیش نہ ہوئے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد پولیس