اسلام آباد میں تیزہواﺅں کیساتھ بارش، موسم خوشگوار، دھرنا مظاہرین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیزہواﺅں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی،بارش سے دھرنا دینے والوں کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی۔
اسلام آباد کے مخلتف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
— 24 News HD (@24NewsHD4) October 1, 2022
اسلام آباد کا موسم خوشگوار ہو گیا pic.twitter.com/WjS8VXj4t6
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیاسی کے بعد موسمی حالات میں اچانک بڑی تبدیلی رونما ہوگئی،گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد کے بعض مقامات پر ژالہ باری pic.twitter.com/ZocpG8Kmox
— 24 News HD (@24NewsHD4) October 1, 2022
تیز آندھی اور بارش کے بعد خیابان چوک پر کسانوں کیلئے مشکلات کھڑی ہو گئیں،کسان دھرنا میں موسم کی شدت سے زیادہ تر مظاہرین بھاگ گئے ،موسم کی شدت کے بعد خیابان چوک پر کسان مظاہرین محفوظ مقام تلاش کرنے لگے ،تیز آندھی سے کسان مظاہرین کے لگے شامیانے بھی اڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پیش نہ ہوئے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد پولیس