ریڈزون ریڈلائن ہے، کسی گروہ کو احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ریڈزون ریڈلائن ہے، کسی گروہ یا جماعت کو احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گاسپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں، ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ کسانوں کا خیابان چوک پر دھرنا بلاجواز ہے، آج کسان اتحاد سے ملاقات میں ان کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیاہے،ان کاکہناتھا کہ زرعی ٹیوب ویل بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے کابینہ کی کمیٹی کام کررہی ہے، سوموار کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور تمام تجاویز پر غور کرےگی۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے، ٹیوب ویلز بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیاگیا ہے،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، اب احتجاج اور دھرنا بلاجواز ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کوختم کرنے کی سازش پر عمل پیراہے، اسحاق ڈار کا الزام