انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

Oct 01, 2023 | 00:10:AM

(وقاص عظیم) انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔ انکم گوشوارے فائل کرنے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 

قبل ازیں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بڑھانے کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں توسیع پر غور کے لیے اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں مدت بڑھانے کی مختلف درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

واضح رہے کہ ایف بی آر کو ملک بھر سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھانے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں.

خیال رہے کہ اس سے پہلے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانےکی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی اور ایف بی آر کی جانب سے تاریخ میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں