وفاقی حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نگران وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلی کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور تمام صوبوں کے پولیس سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کیلئے خوشخبری، ایف بی آر نے بڑا اعلان کر دیا
وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اجلاس کے شرکا کو ملکی سکیورٹی پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کے ساتھ اہم نکات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے اور اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔