شہزاد رائے کی ڈاکٹرز کو مریضوں سے نرمی سے پیش آنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں اداکار نے لکھا کہ جس تلخ لہجے میں ڈاکٹر مریضوں سے گفتگو کرتے ہیں ہمیں اس کا احتساب ہونا چاہئے۔
شہزاد رائے نے بتایا کہ انہیں متعدد مرتبہ ایسی باتیں پہنچی ہیں کہ نامور اور مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔
We need to hold doctors accountable for how they speak to their patients. Ive heard so many stories about how even renowned doctors humiliate their patients. Docs, please remember that a kind word sometimes goes much further than any pill u can prescribe ????
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) September 29, 2023
گلوکار نے ڈاکٹروں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میٹھے الفاظ کی اہمیت کو یاد رکھیں، بسا اوقات یہ دوائی سے زیادہ علاج کیلئے کارگر ثابت ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: غیر معیاری ایل پی جی درآمد اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کا مطالبہ
یاد رہے کہ شہزاد رائے اس سے قبل بھی ہیلتھ کیئر سسٹم کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرکے اسے تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔