امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا، ایوان میں 209 ڈیموکریٹس اور 126 ریپبلکنز نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔
ایوان نمائندگان نے 45 روز کے اخراجات کا بل منظورکیا جبکہ منظور ہونے والے بل میں یوکرین جنگ کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی،امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونے سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے،میڈیا کے مطابق اگر حکومتی اخراجات کا یہ بل منظور نہ کیا جاتا تو شٹ ڈاؤن میں وفاقی حکومت کے لاکھوں ملازمین کو گھر بھیج دیا جاتا یا پھر ان سے بغیر معاوضے کے کام جاری رکھنے کی درخواست کی جاتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان سے منظوری کے بعد اب صدر جو بائیڈن کے دستخط کے ساتھ یہ بل قانون بن جائے گا۔