ملک میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم، عائمہ خان) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہورشہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 180ریکارڈ کی گئی ہے۔ مال روڈ 165، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 145 ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 130، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 100ریکارڈ، ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی مجموعی شرح 99ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: میانوالی میں کنڈل پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو دہشتگرد ہلاک
شہر قائد کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ملک کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر جبکہ آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ گلگت بلتستا ن میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔