سرگودھا: گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا 

Oct 01, 2023 | 10:34:AM

(سید زوار حسین کاظمی) سرگودھا کے علاقے مڈھ رانجھا میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ 

ملزم کے بھائی کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کی آپس میں لڑائی رہتی تھی۔ کچھ روز پہلے بھی انکی صلح کروائی تھی۔

مزید پڑھیں: حساس اداروں کی کارروائی، 40 ٹن چینی اور 8 ہزار کلو گھی برآمد

پولیس  حکام کے مطابق بشیر نے آسیہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔  مقتولہ آسیہ دو بچوں کی ماں تھی۔

ملزم بشیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ تھانہ مڈھ رانجھا میں پیش آیا۔

مزیدخبریں