رکشہ میں بغیر اجازت بیٹھنے پر ڈرائیور نے گونگے بہرے لڑکے پر تشدد  کرڈالا

Oct 01, 2023 | 11:10:AM
جہلم میں بغیر اجازت رکشے میں بیٹھنے سے ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے گونگے بہرے لڑکے پر تشدد کر ڈالا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی) جہلم میں بغیر اجازت رکشے میں بیٹھنے سے ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے گونگے بہرے لڑکے پر تشدد کر ڈالا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور کے تسدد سے متاثرہ لڑکا بے ہوش ہو کر رکشے سے گر پڑا۔ بہرے لڑکے کی حالت غیر ہونے پر ڈرائیور سڑک کنارے بے ہوش لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔  

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم کا اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان؟

شہریوں نے متاثرہ لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا جہاں طبعی امداد دی جارہی ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نامعلوم رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھی پر مقدمہ درج کر لیا۔