(سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 17 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 17 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 525 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی سرکاری قیمت 337 روپے مقرر کی گئی جبکہ پرچون ریٹ میں زندہ مرغی 350 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: رکشہ میں بغیر اجازت بیٹھنے پر ڈرائیور نے گونگے بہرے لڑکے پر تشدد کرڈالا
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 14روپے اضافہ کے بعد 297 روپے درجن ریٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 8790 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔