آئی فون 15 لینے والوں کیلئے اچھی خبر

Oct 01, 2023 | 12:18:PM

(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 15 رکھنے والے صارفین کیلئے سافٹ ویئر مسائل جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔  

تفصیلات کے مطابق آئی فون 15 خریدنے والوں نے اس کے سافٹ ویئر سمیت فون کے گرم ہونے کی شکایت کی تھی جس پر ایپل انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے مسائل جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

ایپل کا نیا آئی فون 15 فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رش بھی دیکھا گیا لیکن آئی فون 15 لینے والوں نے اس کے سافٹ ویئر سمیت فون کے گرم ہونے کی شکایت کی جس پر ایپل کی انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون میں مسائل کا الزام انسٹا گرام اور اوبر جیسی مشہور ایپس میں موجود بگ پر لگایا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ ان بڑی ایپس کی وجہ سے فون گرم ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی میں پسے عوام کیلئے مزید مہنگائی لانے کا پروگرام سامنے آگیا

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ iOS17 سسٹم کے اپ ڈیٹ پر کام کر رہے ہیں جو آئی فون 15 کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے گا جس کی وجہ سے فون سسٹم کو اوور لوڈ کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا پلیٹ فارمز کی ملکیت والے انسٹاگرام نے اس ہفتے کے شروع میں اپنی سوشل میڈیا ایپ میں ترمیم کی تھی تاکہ اسے جدید ترین آئی فون آپریٹنگ سسٹم پر ڈیوائس کو گرم کرنے سے روکا جا سکے جبکہ اوبر سمیت دیگر گیمز کی ایپس کی انتظامیہ ایپس کو اپڈیٹ کرنے پر کام کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں