سابق صدر آصف علی زرداری کی ترکیہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری کی ترکیہ میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے کی مذمت ۔
شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہو جائے ،دہشت گرد دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،آصف علی زرداری نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ بلڈن کے باہر دھماکا سنائی دیا ہے، جس پر ترکیہ حکام کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے دفتر پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ، گاڑی میں سوار دو دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سے ایک نے خود کو گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرے نے فائرنگ کی جسے سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ترکیہ ؛پارلیمنٹ بلڈنگ کے قریب خودکش دھماکا