(شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو بھارت میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی ورنہ آخر میں مشکل ہوسکتی ہے۔
سلیم ملک کی ورلڈکپ کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ورلڈکپ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان ایونٹ نہیں ہوتا۔ موجودہ دورمیں بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے، بابر اعظم نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔
قومی ٹیم کو بھارت میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔ نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی تاہم ہمیں اب یہ سوچ ذہن سے نکالنا ہوگی۔
مزید پڑھیں: حریم شاہ نے بابراعظم سے ایک بار پھر مطالبہ کردیا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا ہونا چاہیے ورنہ آخر میں مشکل ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان ،بھارت ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے متعلق پیش گوئی نہیں کرسکتا۔