وزیراعلیٰ پنجاب کا فارمولا کام کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عظمت مجید،سعودبٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سکول بند کرنے کا فارمولا کام کرگیا،صوبہ بھرمیں آشوب چشم کے کیسزمیں واضح کمی آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24گھنٹےمیں آشوب چشم کے1ہزار134مریض رپورٹ ہوئے،جبکہ4روزقبل آشوب چشم کے15ہزارکےقریب مریض رپورٹ ہوئےتھے۔
اس کے علاوہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 236 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں،لاہور میں کیسزکی کل تعداد 8 ہزار 682 تک جاپہنچی ہے۔
دوسری جانب کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ابن سینا ریڈنگ روم،کیفےٹیریا کا افتتاح کردیا،محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کےہمراہ اپ گریڈڈریڈنگ روم ،کیفے ٹیریاکادورہ کیا ۔محسن نقوی ،صوبائی وزرانےریڈنگ روم ،کیفےٹیریا میں فراہم سہولتوں کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء نےکیفےٹیریامیں کھانےپینےکی اشیاءکامعیار چیک کیا،محسن نقوی،کیفےٹیریاکےکچن میں گئے ،کھانے کی اشیاءکی تیاری کےعمل کامشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ او رصوبائی وزراءنےریڈنگ روم ،کیفے ٹیریا میں ڈاکٹرز سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے ڈاکٹرز سے سہولتوں بارے استفسارکیا،ڈاکٹرزنے ریڈنگ روم ،رکیفے ٹیریا کی اپ گریڈیشن پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
ضرورپڑھیں:برطانوی حکومت کاورک ویزا پالیسی کیلئےبڑا اعلان،یوکے کاویزا کیسےحاصل کریں؟
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کے بعد ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباکو ریڈنگ روم او رنیاکیفے ٹیریا مبارک ہو،چندماہ پہلے دورے پردیکھا تو کیفے ٹیریا کی حالت ابتر تھی،ریڈنگ روم کےاے سی خراب، ڈسٹ اور بری حالت تھی،ریڈنگ روم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا بن گیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب اس ریڈنگ روم کاخیال رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے،مجھے اصل خوشی تب ہوگی جب پورا میو ہسپتال اپ گریڈ ہوجائے گا،امید ہے کہ 31جنوری تک میو ہسپتال اپ گریڈ ہو جائے گا،ہسپتال انتظامیہ اپ گریڈیشن کے کام کی اونر شپ لے گی ،کام جلد ہوجائیگا،میں ہر فلور پر جا کر جاری کام کی پیشرفت کاجائزہ لیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال کا آؤٹ ڈور بھی نیا بنایا جائے گا،ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے جتنے فنڈزدرکار ہوئے مہیا کرینگے،ایمرجنسی میں انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹرز نہیں ہیں،ہم نے ڈاکٹرز کو لاناہے،خواہ بیرون ملک سے ہی کیوں نہ لانا پڑے۔