ماں کے اپنے بچے کو ذبح کرکے کھانے کے تہلکہ خیز حقائق منظرِ عام پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مصر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کمسن بچے کو اُس کی ماں نے قتل کرکے اس کا گوشت پکا کر کھا لیا۔ عدالت سے اس بریت کے حوالے سے نئے اور تہلکہ خیز حقائق سامنے آگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ کا طبی معائنے کرانے پر غور کیا گیا جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ آیا ملزمہ خاتون واقعی کوئی زہنی مریضہ تھی یا پھر اسکے دل و دماغ میں اپنے بچے کو قتل کرنے کا جنون سوار تھا ۔
براءة آكلة جثة طفلها بمصر.. تفاصيل تتكشف لأول مرة https://t.co/SPvLsdzzqG
— العربية مصر (@AlArabiya_EGY) September 30, 2023
مزید یہ کہ ملزمہ دور اندیشی میں خرابی، معاملات کے ناقص فیصلے اور اپنے حالات کی سنگینی کو سمجھنے میں کمی کا شکار ہے، اور اس کا ماننا تھا کہ اس نے جو گھناؤنا جرم کیا وہ محض ایک غلطی تھی جس کے بدلے خون بہا ادا کرنا پڑا۔ خاتون کے عمال سے ظاہر ہے کہ وہ تکلیف میں تھی۔ اسے سوچنے میں دشواری تھی، خاص طور پر اس عرصے میں جب اس کے شوہر سے اس کی طلاق ہوئی تو وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں تھی۔
تمام میڈیکل رپورٹ کی بعد تہلکہ خیز حقائق سامنے آئے جس کے مطابق ملزمہ خاتون بے حس تھی اور اس کی سوچ میں ظلم و ستم کا وہم تھا۔ اس کے ذہن میں یہ سوچ تھی اس کی بھابھی اور اس کے چچا کی بیوی جان بوجھ کر اسے اور اس کے بیٹے کو جادو ٹونے سے نقصان پہنچا رہی تھی۔
لحظة النطق ببراءة الأم المتهمة بقتل ابنها وطبخ أجزاء منه في الشرقية#العربية_مصر pic.twitter.com/ocj2JhiA8r
— العربية مصر (@AlArabiya_EGY) September 30, 2023
وہ اپنے بچے کے لیے بیماری اور خوف کی حد تک پہنچ گئی تھی اور اسے لگتا تھا کہ اسے اور اس کے بچے کو زہر دے دے گا اس لیے اس نے خاندانی گھر چھوڑ دیا اور اپنے بچے کے ساتھ ویران گھر میں رہنے لگی۔
صرف یہی نہیں رپورٹ میں یہ بھی انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزمہ نے متعدد اور بگڑتے ہوئے طبی خدشات کے پیش نظر اپنی زینب نامی پڑوسی سے کہا کہ وہ ایک گڑھا تیار کر کے اسے اور اس کے بیٹے کو اس میں دفن کر دے۔
محكمة جنايات #الزقازيق تقضي ببراءة سيدة مصرية أكلت ابنها بعد تقطيعه وطهيه في جريمة هزت الرأي العام#مصر#العربية pic.twitter.com/zkLus1jKDg
— العربية مصر (@AlArabiya_EGY) September 30, 2023
انہوں نے تصدیق کی کہ ملزمہ کے آئی کیو ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اس کا آئی کیو 60 ہے. یہ اسکور اسے ہلکی ذہنی معذوری کے زمرے میں رکھتا ہے. اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ محدود ذہانت کی روشنی میں وہم میں مبتلا دماغ نے اسے اس گھناؤنے جرم کے ارتکاب پر مجبور کیا۔ اس میں اسے لگا کہ بچے کو مارنا ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔