ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے متوقع بولرز کی فہرست جاری، پاکستانی بولر بھی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے متوقع بولرز کی فہرست جاری، پاکستان کے شاہین آفریدی بھی فہرست میں شامل ہیں۔
کرکٹ کے معروف جریدے کی جانب سے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے متوقع بولرز کی فہرست جاری کر دی گئی، 6 بولرز کی فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگئے
فہرست میں بھارت کے 3 بولرز کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں، اس فہرست میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے کلدیپ یادیو رواں برس اب تک سب سے زیادہ 33 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف 25 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ کے ٹاپ بولرز میں شامل کیا ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر آسٹریلیا کے گلین میک گرا ہیں جنہوں نے 39 میچز میں 18.19 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن نے 40 میچز میں 19.63 کی اوسط سے 68 وکٹیں حاصل کی تھیں۔