بھارت: 2000 روپے کے نوٹوں کی واپسی تاریخ میں توسیع
لوگ آر بی آئی کے دفاتر، بینک کھاتوں میں کسی بھی مالیت کے نوٹ جمع کرا سکتے ہیں، حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے مرکزی بینک نے ملک کے سب سے زیادہ مالیت کے بینک نوٹوں کی واپسی کی تاریخ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 19 مئی کو 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینے کا حکم دیا تھا، جس میں لوگوں کو ستمبر کے آخر تک ملک بھر کے بینکوں میں 35 کھرب 60 کروڑ روپے (42.9 بلین ڈالر) کو تبدیل کرنے یا جمع کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: نئی دہلی میں افغان سفارتخانہ بند، بھارتی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد
مرکزی بینک نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ جمعہ تک 140 ارب روپے (1.7 ارب ڈالر) مالیت کے نوٹوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ آر بی آئی نے کہا کہ چونکہ رقم نکالنے کے عمل کیلئے متعین مدت ختم ہو گئی ہے اور جائزہ کی بنیاد پر 2000 بینک نوٹوں کو جمع کرنے یا تبدیل کرنے کے موجودہ انتظام کو 7 اکتوبر 2023ء تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آٹھ اکتوبر سے بینک ان نوٹوں کو قبول نہیں کریں گے لیکن آر بی آئی کے 19 دفاتر میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 10 یا 20،000 روپے تک ان کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لوگ آر بی آئی کے دفاتر میں بھی نوٹ واپس کرسکتے ہیں اور اپنے بینک کھاتوں میں کسی بھی مالیت کے نوٹ جمع کراسکتے ہیں۔