ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، رانا تنویر

Oct 01, 2023 | 18:15:PM

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، ملک میں پہلے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہے، انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہئے جس نے اسے عزت دی اور وزیراعظم بنایا۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا،سینئر مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اپنی گائیڈ لائن سے انحراف کیا، حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، درست کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگیا

مزیدخبریں