(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر دہلی میں نامعلوم شخص نے خاتون ڈاکٹر پر چھریوں سے کئی مرتبہ وار کرکے زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے 40 سالہ ڈاکٹر پر کلینک کی عمارت میں سیڑھیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت، 2000 روپے کے نوٹوں کی واپسی تاریخ میں توسیع
بھارتی پولیس کے مطابق خاتون عمارت کے گرانڈ فلور پر کلینک چلاتی ہیں جبکہ پہلی منزل پر ان کی رہائش بھی ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ملزم حملے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ اقدامِ قتل کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کا نہیں لگتا۔