میانوالی: آئی جی پنجاب کا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے بہادر جوانوں کو نقد انعام

بارڈر ایریاز کی پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کریں گے: آئی جی پنجاب

Oct 01, 2023 | 18:43:PM
میانوالی: آئی جی پنجاب کا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے بہادر جوانوں کو نقد انعام
کیپشن: آئی جی پنجاب کا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے بہادر جوانوں کو نقد انعام
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کا میانوالی کی پی ایچ پی چیک پوسٹ کنڈل کا دورہ، پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کو گزشتہ روز دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر نقد انعام دیا اور جرت و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش بھی دی۔

ڈی پی آر پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور میانوالی پہنچے اور پی ایچ پی چیک پوسٹ کنڈل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی رائو عبدالکریم، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس،ڈی پی او میانوالی سمیت سینئر افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو پیٹرول پر کم ریلیف کیوں دیا گیا؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات بہادر جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس اطہر وحید اور مورچے پر تعینات جوانوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ راو کریم، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال نے ، ڈی پی او میانوالی نے آئی جی پنجاب کو حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سویپ آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ مورچے پر تعینات رئیس، امتیاز اور شاہ جہان سمیت 04 جوانوں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر نقد انعام سے نوازا اور شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے آپریشن کرنے والے سی ڈی ٹی جوانوں کو 05 لاکھ جبکہ چیک پوسٹ پر تعینات تمام جوانوں کو 30 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس خیبر پختونخواہ حکومت اور آرمڈ فورسز کے ساتھ مل کر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے صفایا کریں گے، کنڈل چیک پوسٹ کا نام شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کے نام پر رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان نے بڑا اعلان کر دیا

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر ایریاز کی پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کریں گے،  پنجاب پولیس کے جوانوں کا مورال بے حد بلند ہے، دہشت گردی کے بزدلانہ حملے ہمارا مورال پشت نہیں کر سکتے۔

آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ کنڈل کے نڈر جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور نعرے بھی لگائے۔