(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر فوادکو گرفتارکرلیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فواد نے گردوں کے 328 غیرقانونی آپریشنز کا اعتراف کیا،لاہور پولیس نے پورے گینگ کا کھوج لگایا، محسن نقوی نے کہاکہ ڈاکٹر فواد کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا،گھناو¿نے کام میں شامل 8 افراد کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آپریشن میں معاونت کرنے والا ڈاکٹر فواد کا شاگرد موٹر مکینک ہے،ملزمان کے سہولت کاروں کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا، یہ گروہ آزادکشمیر میں آپریٹ کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگیا