حافظ قرآن کو سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے پر اضافی نمبر دیئے جائینگے یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل،حافظ قرآن کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے.
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کردی گئی، حافظ قرآن کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے, پنجاب حکومت نے داخلوں کیلئے حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبر میرٹ سے حذف کر دیئے، اب حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، اوباش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حافظ قرآن کو اضافی نمبر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی یم ڈی سی) احکامات پر ختم کیے گئے۔ پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد احکامات دیے۔ حافظ قرآن سے متعلق نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دیے جاتے تھے۔ حافظ قرآن کو 20 نمبر انٹرمیڈیٹ کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔