دیپالپور؛ زہریلی گولیاں کھانے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق 

Oct 01, 2023 | 22:13:PM

(عرفان چودھری )دیپالپور میں زہریلی گولیاں کھانے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دیپالپور کے علاقے بصیرپور میں 35 سالہ خاتون نسرین بی بی نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے زہر کی گولیاں کھا لیں،خاتون نے اپنی 2 بیٹیوں 7 سالہ رضوانہ اور 5 سالہ طیبہ کو بھی زہر کی گولیاں کھلائیں ،ریسکیو 1122 نے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کیا،جہاں نسرین بی بی (والدہ) اور 5سالہ طیبہ (بیٹی) جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئیں جبکہ 7 سالہ رضوانہ کو لاہور منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے پچ پر ہی انتقال کرگیا

مزیدخبریں